#yehafsanay

Instagram photos and videos

#yehafsanay#urdu#urdupoetry#urduadab#instapakistan#pakistanmovement#urduquotes#bazm_e_urdu#urduposts#poetrycommunity#urdushayari#Instaurdu#pakistan#quotes#pakistani#Urdulovers#pakistanmedia#lovequotes#Punjabi#persian#love#photooftheday#beautiful#instagood#tbt#meryilfaz#art#pakistanibloggers#dawndotcom

Hashtags #yehafsanay for Instagram

برسوں پرانا دوست ملا .... جیسے غیر ہو
دیکھا ، رکا ، جھجک کے کہا: " تم .. عمیر ہو ؟"
۔
کمرے میں سگرٹوں کا دھواں .... اور تری مہک
جیسے شدید دھند میں .... باغوں کی سیر ہو
۔
ملتے ہیں مشکلوں سے یہاں .... ہم خیال لوگ
تیرے ...... تمام چاہنے والوں کی خیر ہو
۔
پیروں میں اس کے سر کو دھریں ، التجا کریں
اک التجا ....... کہ جس کا نہ سر ہو نہ پیر ہو
۔
ہم مطمئن بہت ہیں ... اگر خوش نہیں بھی ہیں
تم خوش ہو ....... کیا ہوا جو ہمارے بغیر ہو
۔
کچھ تو ہو درمیان .... بچھڑنے کے بعد بھی
کچھ بھی ، بھلے قلق ہو ، شکایت ہو ، بیر ہو
۔
عمیر نجمی
.
..
.
.
.
Pic | @mark.fearnley .
.
.

#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

5

یہ پوچھو حسن کو الزام دینےوالوں سے
جو وہ ستم بھی نہ کرتا تو آپ کیا کرتے
نگاہ ناز کی معصومیت------ ! ارے توبہ
جو ہم فریب نہ کھاتے تو اور کیا کرتے .
عرشی بھوپالی
.
.
.
Pic | @sumbuliqbalkhan .
.
.
.

#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

3

ناکارہ
==== کون آیا ہے
کوئی نہیں آیا ہے پاگل
تیز ہوا کے جھونکے سے دروازہ کھلا ہے
اچھا یوں ہے
بیکاری میں ذات کے زخموں کی سوزش کو اور بڑھانے
تیز روی کی راہ گزر سے
محنت کوش اور کام کے دن کی
دھول آئی ہے دھوپ آئی ہے
جانے یہ کس دھیان میں تھا میں
آتا تو اچھا کون آتا
کس کو آنا تھا کون آتا .
.
جون ایلیا
.
.
.
.
.
Pic | @thelexfiles_ .
#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

15

ہم تو جیسے وہاں ‌کے تھے ہی نہیں
بے اماں تھے اماں کے تھے ہی نہیں

ہم کہ ہیں تیری داستاں یکسر
ہم تری داستاں کے تھے ہی نہیں

ان کو آندھی میں ہی بکھیرا تھا
بال و پر آشیاں کے تھے ہی نہیں

اب ہمارا مکان کس کا ہے ؟
ہم تو اپنے مکاں کے تھے ہی نہیں

ہو تری خاکِ آستاں پہ سلام
ہم ترے آستاں کے تھے ہی نہیں

ہم نے رنجش میں یہ نہیں سوچا
کچھ سخن تو زباں کے تھے ہی نہیں

دل نے ڈالا تھا درمیا ں جن کو
لوگ وہ درمیاں کے تھے ہی نہیں

اس گلی نے یہ سن کے صبر کیا
جانے والے یہاں کے تھے ہی نہیں

جون ایلیا
۔
۔
۔
۔

Pic | @mark.fearnley .
.
.
.

#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

6

سولہ دسمبر کا آسیب !!
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاریں چاند چلمن تتلیاں حُسن و تجلی کا ہر اِک منظر !!
سبھی آسیب لگتے ہیں !!
بہت سہما سا رہتا ہوں
گھڑی میں سوئی دھک دھک کرنے لگتی ہے
تو سینے میں رکھا بے بس کھلونا اُس کو تکتا ہے
یُوں لگتا ہے کہ جیسے کھوپڑی پہ ناخنوں کی لٹ سنبھالے ہوں
اور ہر اُنگلی کے سر پہ بال لٹکے ہیں
زمانہ ہو گیا کہ خوف کے مارے !!
بہت مشہور اپنے مرمریں پاؤں نہ دھوئے ہیں نہ دیکھے ہیں
عجب اِک وہم ہے کہ اب کسی ڈائن کے پاؤں جیسے اُلٹے ہیں
بتاؤں کب سے ایسا ہے ؟؟
دسمبر کی وہ سولہ تھی کہ جس کے بعد سترہ پھر نہیں دیکھی
میں اِک تاریخ کی بوتل کا قیدی ہوں
مِرا سالار اندھا تھا تو منصف سارے بہرے تھے
سپاہی لنگڑے لُولے تھے !!
خبر ہے کہ پشاور پیشہ ور لوگوں نے لُوٹا تھا !!
مِرے بچوں کی لاشیں ٹُکڑا ٹُکڑا اب ریاست کچکچاتی ہے
کبھی ٹُھمکا لگاتی ہے
کبھی مجرا دِکھاتی ہے
کبھی دُشمن سے پڑھتی ہے
کبھی دُشمن کے بچوں کو پڑھاتی ہے
ارے ٹھہرو !! یہ سب بکواس تھی شاید کہ بکواسی سا شاعر ہوں
لو دستک ہو رہی ہے میرے دروازے پہ دھیمی سی
یُوں لگتا ہے کہ لوٹ آئے ہیں جنت کے پرندے سب !!
نہیں آسیب تھا کوئی !!
مہینے سب دسمبر ہیں !! دسمبر کی وہ سولہ تھی !! دسمبر کی یہ سولہ ہے !!
دسمبر سولہ دِن کا ہے !!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عابی مکھنوی
.
.
.
Pic @pakistanmovement .
.
.

#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

6

غزل Ghazal

دوا سے حل نہ ہوا تو دعا پہ چھوڑ دیا
ترا معاملہ ہم نے خدا پہ چھوڑ دیا

بہت خیال رکھا میرا اور درختوں کا
پھر اس نے دونوں کو آب و ہوا پہ چھوڑ دیا

میں چاہتا تھا وہی ایک دونوں جانب ہو
سو میں نے آئینہ اپنی جگہ پہ چھوڑ دیا

معاف وہ کریں جنکا قصور وار ہے تٌو
عدالتوں نے تجھے کس بنا پہ چھوڑ دیا

بغیر کچھ کہے میں نے پلٹنے کا سوچا
اور ایک پھول در_ التجا پہ چھوڑ دیا

خرم آفاق
.
.
.
.
.
Pic | @kimai_ .
.
.

#blogger #amritmaan #model #urdushayari #style #singer #nimratkhaira #ammyvirk #nimrat #jassiegill #sohnikudi #neerubajwa #mankirtaulakh #fun #tarsemjassar #garrysandhu #sunandasharma #diljitdosanjh #Yehafsanay #afsarthemovie #afsar #jasminesandlas #nimratforever #sonambajwa #pakistanifashion #beautiful #urduquotes #instadaily #lifestyle #poetry

20

جون ایلیاء

بے دلی کیا یونہی دن گزر جائیں گے؟
صرف زندہ رہے ہم تو مر جائیں گے،، رقص ہے رنگ پر، رنگ ہم رقص ہیں،
سب بچھڑ جائیں گے،سب بکھر جائیں گے،

یہ خراباتیان_خرد باختہ،
صبح ہوتے ہی سب کام پر جائیں گے،

کتنی دلکش ہو تم، کتنا دلجو ہوں میں،
کیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے،

ہے غنیمت کہ اسرار_ہستی سے ہم،
بے خبر آۓ تھے،بے خبر جائیں گے..
.
.
.
.
Pic | @cvatik .
.
.
.

#yehafsanay #pakistanmovement
#urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

6

میں آج کے دور کی لڑکی
جو اکیسویں صدی کو
اس ساری جزئیات کلیاتِ سمیت
روشن خیالی سے تسلیم کرے
اک اک نکتہ نئے علوم کی روشنی میں
جدید علوم سے مالا مال
پھر بھی جب کبھی چھینک آئے
تو بس یہی گمان ہوتا ہے
آج پھر شاید کہیں پر
تو نے مجھے سوچا ہے
.
.
.
Pic | @mahanaqvi_2 .
.
.
.
.
.
.

#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

3

مژدہ:
تمہارے ہجر کی حدّت
جو میری روح کو جھلسانے آئی تھی
ابھی تک جسم کی دہلیز پر سر کو پٹختی ہے
ذرا آگے نہیں بڑھتی،
مرا کاسہ نہیں بھرتی
اگرچہ سرد راتوں میں
اداسی جُرّہ بن کر وار کرتی ہے
تمہارے لمس کی خواہش کے ناخن بھی
بدن کی آنچ پر رکھے ہوئے ہر زخم کو خوں ریز کرتے ہیں
رگ ِ جاں میں اترتے ہیں
مگر تصمیم ِ وحشت کی طلب پوری نہیں ہوتی،
تمہارے وصل کو میں نے فصیل ِ جسم و جاں سے بھی کہیں آگے تلک محسوس کرنے کا چنیدہ خواب دیکھا ہے,
اگر یہ جرم ہے میرا
تو اس مجرم کو خیّام ِ اذیت ہی بنا ڈالو, کسی دشت ِ سیہ رو میں
جہاں ترسے اجل کو زندگی لیکن
کوئی چارہ گری نہ ہو
فقط مر مر کے جینا ہو
مرے محسن!
مجھے اب درد کی سوغات سے حصہ نہیں لینا
مکمل چاہییے مجھ کو
کچھ ایسا اہتمام ِ خاص ہو جس سے
مری نس نس دہائی دے
فضائے مرگ میں غم کا کوئی مژدہ سنائی دے
تڑپتی روح کا منظر, دکھائی دے (تیمور ذوالفقار)
.
.
.
.
Pic | @3rdeyeimage .
.
.
.

#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

9

اب کے ہم نے بھی دیا ترک تعلق کا جواب
ہونٹ خاموش رہے آنکھ نے بارش نہیں کی
.
عنبرین حسیب عنبر
.
.
.
Pic | @paeulini .
.
.
#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

10

مہتاب رئیس تو کیا کیا نہیں کرتیں
اس عمر میں تو لڑکیاں سوں نہیں کرتیں
کچھ لڑکیاں انجام نظر ہوتے ہوئے بھی
جب گھر سے نکلتی ہیں سوچا نہیں کرتیں
ہاں پیاس کا احساس ملامت سے گندھا ہے
پھولوں سے تتلیاں کبھی پوچھا نہیں کرتیں
آنگن میں گھنے پیڑ کے نیچے تیری یادیں
میلہ سا لگا دیتی ہیں اچھا نہیں کرتیں
قسمت جنہیں کرا دےشب عظمت کے حوالے
آنچل وہ کسی نام کو اوڑھا نہیں کرتیں
جو لڑکیاں تاریک مقدر ہوں کبھی بھی
راتوں کو دیئے گھر میں جلایا نہیں کرتیں
۔
نوشی گیلانی
۔
۔
۔
۔
Pic | @dianagrebneva .
.
.

#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

8

سائیاں ذات ادھوری ہے، سائیاں بات ادھوری ہے
سائیاں رات ادھوری ہے، سائیاں مات ادھوری ہے
دشمن چوکنا ہےلیکن، سائیاں گھات ادھوری ہے

سائیاں ہر سُو درد بہت، موسم موسم سرد بہت
رستہ رستہ گرد بہت، چہرہ چہرہ زرد بہت
اور ستم ڈھانے کی خاطر، تیرا اک اک فرد بہت

سائیاں دل مجبور بہت، روح بھی چُور و چُور بہت
پیشانی بے نور بہت، اور لمحے مغرور بہت
ایسے مشکل عالم میں، تُو بھی ہم سے دُور بہت

سائیاں میرے تارے گم، رات کے چند سہارے گم
سارے جان سے پیارے گم، آنکھیں گم نظارے گم
ریت میں آنسو ڈوب گئے، راکھ میں ہوئے شرارے گم

سائیاں تنہا شاموں میں، چُنے گئے ہیں باموں میں
چاہت کے الزاموں میں، شامل ہوئے ہیں غلاموں میں
اپنی ذات نہ ذاتوں میں، اپنا نام نہ ناموں میں

سائیاں رنج ملال بہت، دیوانے بے حال بہت
قدم قدم پر جال بہت، پیار محبت کال بہت
اور اسی عالم میں سائیاں، گزر گئے ہیں سال بہت

سائیاں تیرے شہر بہت، گلی گلی میں زہر بہت
خوف زدہ ہے دہر بہت، اُس پہ تیرا قہر بہت
کالی راتیں اتنی کیوں؟ ہم کو اک ہی پہر بہت

سائیاں راہیں تنگ بہت، دل کم ہیں اور سنگ بہت
پھر بھی تیرے رنگ بہت، خلقت ساری دنگ بہت
سائیاں تم کو آتے ہیں، بہلانے کے ڈھنگ بہت

سائیاں رشتے ٹوٹ گئے، سائیاں اپنے چھوٹ گئے
سچ گئے اور جھوٹ گئے، تیز مقدر پھوٹ گئے
جانے کیسے ڈاکو تھے، جو لوٹے ہوئوں کو لوٹ گئے

سائیاں میرے درد گھٹا، سائیاں میرے زخم بجھا
سائیاں میرے عیب مٹا، سائیاں کوئی نوید سنا
اتنے کالے موسم میں، سائیاں اپنا آپ دکھا۔
.
فرحت عباس شاہ
.
.
.
Pic | @mahanaqvi_2 .
.
.
#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

12

کسی کو دیکھوں تو ماتھے پہ ماہ و سال ملیں
کہیں بکھرتی ہوئی دھول میں سوال ملیں
ذرا سی دیر دسمبر کی دھوپ میں بیٹھیں
یہ فرصتیں ہمیں شاید نہ اگلے سال ملیں ۔
(خالد شریف)
۔
۔
۔
Pic | @mahanaqvi_2 .
.
.
.

#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

11

گئے دنوں کا سراغ لیکر کہاں سے آیا کدھر گیا وہ
عجیب مانوس اجنبی تھا مجھے تو حیران کر گیا وہ​

خوشی کی رت ہو کہ غم کا موسم، نظر اسے ڈھونڈتی ہے ہر دم
وہ بوئے گل تھا کہ نغمہ جان، میرے تو دل میں اتر گیا وہ​

وہ میکدے کو جگانے والا، وہ رات کی نیند اڑانے والا
نہ جانے کیا اس کے جی میں آئی کہ شام ہوتے ہیں گھر گیا وہ​

کچھ اب سنبھلنے لگی ہے جاں بھی، بدل چلا رنگ آسماں بھی
جو رات بھاری تھی ڈھل گئی ہے، جو دن کڑا تھا گزر گیا وہ​

شکستہ پا راہ میں کھڑا ہوں، گئے دنوں کو بلا رہا ہوں
جو قافلہ میرا ہمسفر تھا، مثل گرد سفر گیا وہ​

بس اک منزل ہے بوالہوس کی، ہزار رستے ہیں اہل دل کے
یہی تو ہے فرق مجھ میں اس میں، گزر کیا میں ٹھہر گیا وہ​

وہ جس کے شانے پہ ہاتھ رکھ کر سفر کیا تونے منزلوں کا
تیری گلی سے نہ جانے کیوں آج سر جھکائے گزر گیا وہ​

وہ ہجر کی رات کا ستارا، وہ ہمنفس ہمسخن ہمارا
سدا رہے اس کا نام پیارا، سنا ہے کل رات مر گیا وہ​

بس ایک موتی سی چھب دیکھا کر، بس ایک میٹھی سی دھن سنا کر
ستارا شام بن کے آیا، برنگ خواب سحر گیا وہ​

نہ اب وہ یادوں کا چڑھتا دریا، نہ فرصتوں کی اداس برکھا
یونہی ذرا سی کسک ہے دل میں، جو زخم گہرا تھا بھر گیا وہ​

وہ رات کا بے نوا مسافر، وہ تیرا شاعر وہ تیرا ناصر
تیری گلی تک تو ہم نے دیکھا، پھر نہ جانے کدھر گیا وہ​

ناصر کاظمی
۔
۔
۔
Pic | @mehrandjojan .
.
.

#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

14

دوست کیا خوب وفا وں کا صلہ دیتے ہیں
ہر نئے موڑ پہ اک زخم نیا دیتے ہیں
تم سے تو خیرگھڑی بھر کی ملاقات رہی
لوگ صدیوں کی رفاقت کو بھلا دیتے ہیں
کیسے ممکن ہے دھواں بھی نہ ہو اور دل بھی جلے
چوٹ پڑتی ہے تو پتھّر بھی صدا دیتے ہیں
کون ہوتا ہے مصیبت میں کسی کا اے دوست
آگ لگتی ہے تو پتّے بھی ہوا دیتے ہیں
جن پہ ہوتاہے بہت دل کو بھروسہ تابش
وقت پڑنے پہ وہی لوگ دغا دیتے ہیں
عباس تابش
.
.
.
Pic @anna_buczek_imaginary .
.
.
#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

4

میری زندگی کے تمام لمحے
تو نے تمام کیے برے احتمام سے
.
.
.
P. C @pictures__string .
.
#picture #words #instapottery #instapakistan🇵🇰 #urdupoetry #urduadab #meryilfaz #Urdulovers #urdupoetrylovers #urdushayari #urdupoetryworld #creativewriting #f4f #shayari #yehhaimohabbatein #yehafsanay

10

°°قرض تھا کے فرض تھا°°
.
سْنو اے بندہِ خداہ ، محبت کا تم پہ قرض تھا یا فرض تھا۔۔
نفرت بھر لی تم نے دل میں، یے تمہارا کب فرض تھا۔۔
محبوب کی پرستش کر کے جو اتارا، کیا وہ اتنا ضروری قرض تھا۔۔
حقوقِ اللہ سے کیوں کر غافل ہوا تو، وہی تو تمہارا فرض تھا۔۔
سنو اب غور سے تم، ماں کے دودھ کا بھی تم پہ کچھ قرض تھا۔۔
بھولا دیا تم نے جہان میں لوگوں کی خاطر، اْس کو تمہارا جو فرض تھا۔۔
مت بھاگو دنیا کی دولت کے پیچھے صاحب ، یہ وّجود کا بس قرض تھا۔۔
ڈھونڈ لو کائنات کے زروں میں، اْس کو تمہارا جو فرض تھا۔۔
سنو اے ابنِ آدم ہمارا تمہارا فرض تھا جو قرض ہوا۔۔
نبھا لو ہر فرض کو تم، اْتار دو وہ سب جو قرض تھا۔۔
سْنو زرہ، محبت کا تم پہ قرض تھا یا فرض تھا۔۔
۔
۔
Picture credits : @pictures__string
Written by: @_anjani_c_kahani .
.
.
#urdu #urduposts #urdulovers #urdushairi #urdupoetrylovers #urdupoetryworld #urduquotes #f4f #pakistanmovement #instatravel #instapottery #instapakistan🇵🇰 #pictures #yehafsanay #urduadab #blogger #meryilfaz #poetrycommunity #bazm_e_urdu #writings #pic #colors #destinationpakistan #portraitofpakistan #faisalabad #poems

35

آدھے اُس کے .... آدھے میرے ہوتے ہیں
ہم نے خواب جو مِل کر دیکھے ہوتے ہیں
.
ایسا نئیں .... کہ گھر میں کوئی اور نہیں
میں ہوتا ہوں ....... اور پرندے ہوتے ہیں
.
اَمّی ..... آپ کی باتیں کڑوی لگتی ہیں
جانتا ہوں ..... مفہوم رسیلے ہوتے ہیں
.
کُچھ لوگوں کی آنکھیں چھوٹی ہوتی ہیں
لیکن .... اُن میں خواب گھنیرے ہوتے ہیں
.
ایسے وقت میں چھاؤں کیسے بھائے یار !
ہم جب اُس کی دُھوپ میں ٹھہرے ہوتے ہیں
.
آوازوں سے بڑھ کر درجہ رکھتی ہے
خاموشی کے .... اپنے لہجے ہوتے ہیں
.
سب کی اپنی اپنی منزل ہوتی ہے
سب کے اپنے اپنے رَستے ہوتے ہیں
.
وسیم تاشف
.
.
.

Art Work @caseybaugh
#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #author #writer #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #writersofinstagram #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

13

تجھ کو دیکھا تو سرچشم ہوئے
تجھ کو چاہا تو اور چاہ نہ کی
تیرے دستء ستم کا عجز نہیں
دل ہی کافر تھا جس نے آہ نہ کی ۔۔۔ فیض احمد فیض ۔۔۔
.
.
.

#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

9

آواز میں جھیل سا ٹھہراؤ لیے تم.. اضطرابِ لہر کو سینے میں سمائے ہوئے تم.. میں نے مانا کہ اک پیکرِ رعنائی ہو تم.. ہر احساس پر جو بہہ جائے، رباعی ہو تم.. ندی کوئی جو بل کھائے،
جو بل کھائے تو کھائے،
ندی سے بحر ہونے تک،
طلوعِ سحر ہونے تک،
کلی سے پھول کھلنے تک.. حنا کے مدھم ہونے تک.. مہندی کا رنگ چڑھنے تک.. خواب سے حقیقت ہونے تک.. نیند سے بیدار ہونے تک.. فکر سے شعر ہونے تک.. قید سے آزاد ہونے تک.. عام سے خاص ہونے تک.. تم سے آپ ہونے تک!
تم ہو!!
.
.
لکھاری | @ameerhamzaaa
تصویر | @yehafsanay .
.
.
.

#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

15

‏کملی والے نبی ﷺ اِک نگاہِ کرم
ہم گداؤں کا ســــــــــرکار رکھ لیں بهرم

تجھ سے بڑھ کر نہیں اور کوئی سخی
سیدیﷺ مرشدیﷺ یانبیﷺ یانبیﷺ
.
.
.
.
.
#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love

7

کوئی امّید بر نہیں آتی
کوئی صورت نظر نہیں آتی

موت کا ایک دن معین ہے
نیند کیوں رات بھر نہیں آتی؟

آگے آتی تھی حال دل پہ ہنسی
اب کسی بات پر نہیں آتی

جانتا ہوں ثوابِ طاعت و زہد
پر طبعیت ادھر نہیں آتی

ہے کچھ ایسی ہی بات جو چپ ہوں
ورنہ کیا بات کر نہیں آتی

کیوں نہ چیخوں کہ یاد کرتے ہیں
میری آواز گر نہیں آتی

داغِ دل گر نظر نہیں آتا
بو بھی اے چارہ گر نہیں آتی

ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی

مرتے ہیں آرزو میں مرنے کی
موت آتی ہے پر نہیں آتی

کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالبؔ
شرم تم کو مگر نہیں آتی
۔
-اسداللہ خاں غالبؔ
.
.
.
Work By @lee.k.illust
#yehafsanay #pakistanmovement #urdu #urduquotes #urduadab #urduposts #bazm_e_urdu #pakistan #urdupoetry #urdushayari #Instaurdu #Punjabi #persian #poetrycommunity #quotes #pakistani #lovequotes #Urdulovers #photooftheday #pakistanmedia #beautiful #tbt #instapakistan🇵🇰 #instagood #love #urdushayari

8

عشق کے علاقے میں .
حکم یار چلتا ہے ،
ضابطے نہیں چلتے !
حسن کی عدالت میں .
عاجزی تو چلتی ہے ،
مرتبے نہیں چلتے !
دوستی کے رشتوں کی . . .
پرورش ضروری ہے ،
سلسلے تعلق کے . . .
خود سے بن تو جاتے ہیں ،
لیکن ان شگوفوں کو ،
ٹوٹنے بکھرنے سے ،
روکنا بھی پڑتا ہے !
چاہتوں کی مٹی کو ،
آرزو کے پودے کو ،
سینچنا بھی پڑتا ہے ! !
رنجشوں کی باتوں کو ،
بھولنا بھی پڑتا ہے . . !
کیوں کے . . .
عشق کے علاقے میں . . .
حکم یار چلتا ہے . . . .
ضابطے نہیں چلتے ! !
۔
امجد اسلام امجد